ترنمول کانگریس کی جانب سے یہ شکایت چیف الیکشن کمشنر، مغربی بنگال کے چیف الیکشن افسر، ضلع الیکشن افسر ہوگلی اور متعلقہ مبصرین کو بھیجی گئی ہے۔ پارٹی نے اپنے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی امیدوار اور ان کے حامی علاقے کے ووٹروں سے ایک فارم بھروا رہے ہیں، جس کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور بدلے میں اقتدار میں آنے پر مالی فائدہ دینے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح ووٹروں کی ذاتی معلومات حاصل کرنا اور انہیں مالی فائدے کا لالچ دینا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت اسے بدعنوان طرز عمل میں شمار کیا جاتا ہے۔ ترنمول کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف اسی بنیاد پر بی جے پی امیدوار کی امیدواری منسوخ کی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
