صیہونی رجیم کی بوکھلاہٹ میں اضافہ، غزہ کے ہسپتالوں اور بجلی گھروں پر مسلسل بمباری

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کے سربراہ نے صیہونیوں کی طرف سے کئے گئے جنگی جرائم کے نئے سلسلے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصبوں نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ کے ہسپتالوں خاص طور پر الشفا ہسپتال پر بمباری پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کے نئے سلسلے میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں سولر سیلز اور بجلی کے جنریٹروں کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی اپنے اقدامات سے غزہ میں نئے انسانی المیے اور اسپتالوں کو خالی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا صیہونی رجیم کی کابینہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے الشفا اسپتال کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنے پر اسرائیل کا اسے نشانہ بنانا بالکل جائز ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *