دہلی۔ این سی آر میں فضائی آلودگی پر ’سی اے کیو ایم‘ کی بڑی کارروائی، 1765 یونٹوں کو بند کرنے کا حکم

بتا دیں کہ ای ٹی ایف نے 7 اپریل کو گروگرام میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چلائی گئی خصوصی انفورسمنٹ مہمات پر بھی توجہ دی گئی جس میں کوئی علاقوں کا معائنہ کیا گیا اور 126 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ جس پر متعلقہ میونسپل افسران کو ضروری اصلاحی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں بار بار خلاف ورزیوں پر ایس سی این جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 17 اپریل تک کی صورتحال کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ کے ذریعے اب تک 26,834 یونٹوں، منصوبوں، اداروں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 1,765 یونٹوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 1,349 کو تعمیل کی تصدیق کے بعد دوبارہ کھولنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *