دبئی میں حیدرآبادی نوجوان کی پراسرار موت — یاقوت پورہ کے نوجوان کی میت وطن لانے بیرسٹر اویسی متحرک کا دبئی قونصل جنرل کو مکتوب

حیدرآباد:  حیدرآباد کے علاقہ یاقوت پورہ کے رہائشی  نوجوان محمد عارف احمد کا دبئی میں پراسرار حالت میں انتقال ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شارجہ ایئرپورٹ میں ملازمت کے سلسلے میں دبئی گئے تھے، جہاں ان کی اچانک موت واقع ہوئی، جس سے گھر والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

اس افسوسناک واقعہ کے بعد صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے دبئی میں قائم قونصل جنرل دبئی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے میت کو فوری طور پر وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔

 

اپنے مکتوب میں بیرسٹر اویسی نے حکام سے درخواست کی کہ میت کی منتقلی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ حیدرآباد میں موجود متوفی کے ارکان خاندان جلد از جلد تدفین ادا کر سکیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *