
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پاپ لیو کی شجاعت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے لکھا کہ اسرائیل اور امریکہ کے جنگی جرائم کی مذمت کے ساتھ پاپ کا نعرہ ’’میں کسی سے نہیں ڈرتا‘‘ دنیا بھر میں گونج رہا ہے۔
قالیباف نے کہا کہ یہ نعرہ ان تمام افراد کے لیے راہ روشن کرتا ہے جو بے گناہوں کے قتل عام پر خاموش رہنے یا اسے نظر انداز کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
ایران کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت لاکھوں لوگوں کے لیے باعث تحریک ہے اور ہم اس روشنی کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں۔
