غزہ میں اموات کی تعداد 9227 ہو گئی، بچوں کی ہلاکتوں کے تناسب میں اضافہ

[]

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے مسلسل پرتشدد بمباری کو 29 دن مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے آج جمعہ کو بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 9,227 فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں 3,826 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 23,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ عالمی ادارہ اطفال ’یونیسف‘ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی بچوں کا قبرستان بن چکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *