[]
کیرالہ ہائی کورٹ نے حکام کو تمام مذہبی مقامات پر چھاپے مارنے اور پٹاخوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے
کوچی۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے حکام کو تمام مذہبی مقامات پر چھاپے مارنے اور پٹاخوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا، ’’حکم دیا جاتا ہے کہ کوچین اور دیگر اضلاع کے پولیس کمشنر کی مدد سے ڈپٹی کلکٹر تمام مذہبی مقامات پر چھاپے ماریں اور تمام مذہبی مقامات پر غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے پٹاخوں کو ضبط کر لیں۔ اب سے مذہبی مقامات پر پٹاخے نہیں پھوڑے جائیں گے۔ صحیفوں میں خدا کو خوش کرنے کے لیے پٹاخے پھوڑنے کا کوئی حکم نہیں ہے!‘‘
خیال رہے کہ کیرالہ کے مندروں اور گرجا گھروں میں سالانہ تہواروں کے دوران پٹاخے پھوٹنا ایک عام سی بات ہے اور یہ پریشانی ہونے کے باوجود عوام مقامی لوگوں کے غصے کے خوف سے خاموش ہیں۔ عدالت نے یہ قدم ایک درخواست کی سماعت کے دوران اٹھایا، جس میں خاص طور پر اس روایت میں مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔ جج نے کہا کہ وہ بھی اس کا تجربہ کر چکے ہیں۔
عدالت نے ضلعی حکام کو مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر ہدایت کی خلاف ورزی کی گئی تو غلط کام کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی اور معاملے کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریاستی وکیل سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں اگلی سماعت سے قبل رپورٹ پیش کریں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;