شہید امام خامنہ ای پوری قوم کو اپنی اولاد سمجھتے تھے اور سب کے لیے دعا کرتے تھے، دفتر رہبر انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید امام خامنہ ای پوری ایرانی قوم کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتے تھے اور ہمیشہ ان کے لیے دعاگو رہتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں معاشرے کے مختلف طبقات کے لوگوں نے دفتر سے بار بار رابطہ کیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں دشمن کے میڈیا کی گمراہ کن تبلیغات کے اثر میں آکر انہوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حیات میں نامناسب مؤقف اختیار کیے یا ایسی باتیں کہیں جن پر اب انہیں ندامت ہے اور وہ معافی مانگنے کا موقع نہ ملنے پر پریشان ہیں۔

دفترِ رہبرِ انقلاب کے مطابق ایسے تمام افراد مطمئن رہیں کیونکہ امام شہید اپنی زندگی میں بارہا یہ کہتے تھے کہ پوری ایرانی قوم ان کی اولاد ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کو معاف بھی کر دیتے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہید امام خامنہ ای کا دل سمندر کی طرح وسیع تھا جس میں پوری قوم کے لیے محبت موجود تھی۔ آج عوام کی متحد اور پرجوش موجودگی بھی اسی باہمی اعتماد اور یکجہتی کی علامت ہے۔

دفتر رہبر انقلاب نے عوام سے کہا کہ وہ ثابت قدم رہیں اور خدا پر بھروسہ رکھتے ہوئے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں، کیونکہ استقامت اور یکجہتی ہی کامیابی اور فتح کو یقینی بناتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *