محمد سمیع میدان میں سجدہ کرتے کرتے کیوں رُک گئے (ویڈیو وائرل)

[]

ممبئی: ہندوستان میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو 302 رنز کے بڑے اسکور سے شکست دی تھی۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جہاں ہندوستانی بلے بازوں نے بیٹنگ کے خوب جوہر دکھائے وہیں ٹیم ہندوستان کے بولرز نے بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

358 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 55 رنز پر ہی پسر گئی ۔ اس میچ میں انڈیا کی جانب سے فاسٹ بولر محمد سمیع نے پانچ اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پولین کا راستہ دکھادیا اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

 تاہم اپنی عمدہ مظاہرہ کے علاوہ دائیں ہاتھ کے پیسر سوشل میڈیا پر ایک اور وجہ کے باعث بھی موضوع بحث بن گئے۔ ہوا کچھ یوں کہ محمد سمیع نے جب سری لنکا کے نویں کھلاڑی کو آؤٹ کیا تو اس کے ساتھ انہوں نے اپنی پانچ وکٹیں بھی پوری کر لیں اور جب وہ پانچ وکٹیں پوری کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے لگے تو وہ سجدہ کرنے کی طرح جھکے اور پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔

پہلے یوں محسوس ہوا کہ جیسے محمد سمیع سجدہ کرنے لگے ہوں کیونکہ وہ پہلے گھٹنوں پر گئے، پھر انہوں نے زمین پر ہاتھ رکھ دیا لیکن پھر وہ زمین پر سجدہ کرنے کے بجائے وہیں گھٹنوں پر بیٹھ گئے تو اس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوگیا کہ وہ آیا سجدہ کرنے لگے تھے یا نہیں۔

محمد سمیع کی جانب سے مبینہ طور پر سجدہ نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ محمد سمیع اپنی پانچویں وکٹ لینے کے بعد سجدہ کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے انڈیا میں ہندو مذہب کی سیاسی جماعتوں اور اُن کے مداحوں کے خطرہ کے باعث سجدہ نہیں کیا۔

اس بارے میں قاسم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ بات تو طے ہے کہ سمیع سجدہ کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے جلدی اور اچانک سے سجدہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ 2021 میں جب پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی تو انہیں اُن کے مذہب کی وجہ سے بے رحمی سے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب مجھے یقین ہے کہ انہیں ٹیم مینیجمنٹ اس بات پر مجبور کرے گی کہ وہ سامنے آ کر اس بات کی تردید کریں کہ وہ سجدہ کرنے لگے تھے۔‘

اسی طرح ایک ایکس صارف عدیل ممتاز نے اس سلسلہ میں لکھتے ہیں کہ محمد سمیع سجدہ کرنے لگے تھے اور پھر اُنہوں نے سجدہ کرنے کافیصلہ ترک کردیا۔ ایسا کیوں؟ ایک اور ایکس صارف عمران صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ محمدسمیع سجدہ کرنے کےلئے گھٹنوں پر بیٹھے لیکن فوراً سے رک گئے۔ کیا وہ کسی سے ڈررہے تھے؟





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *