آئی سی سی ورلڈ کپ کو 40 کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں

[]

ممبئی: ہندوستان میں جاری ایک روزہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہونے والے تماشائیوں کی تعداد 40 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ 40 کروڑ سے زیادہ تماشائیوں نے ورلڈ کپ کے پہلے 26 میچز میدان میں یا ٹی وی اور موبائل فون پر دیکھے ہیں۔ ناظرین کی خصوصی توجہ کی وجہ سے 2019 کے ورلڈ کپ کے مقابلے دیکھنے کے کل وقت (182 بلین منٹ) میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 22 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں وراٹ کوہلی کی 95 رنز کی میچ وننگ اننگ دیکھنے کے لیے 80 ملین سے زیادہ ناظرین ٹی وی پر موجود تھے۔ یہ اس ورلڈ کپ کو دیکھنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے بعد ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو 75.5 ملین ناظرین نے دیکھا۔

ہندوستان میں شائقین کا زبردست ردعمل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی بے پناہ مقبولیت اور میدان میں وراٹ کوہلی کی غیر معمولی حصولیابیوں کو لے کربے مثال جوش و خروش کو نمایاں کرتا ہے۔ سچن کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کنگ کوہلی کی 49ویں اور 50ویں ون ڈے سنچری کا بے صبری سے انتظار کرنے والے شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھنے والا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *