امریکی سینیٹرز صدر جوبائیڈن کو سینیٹ میں طلب کرنے کے خواہاں

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن فری بیکن کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کے ریپبلیکن اراکین صدر جوبائیڈن کو افغانستان سے اچانک انخلاء کے بارے میں وضاحت طلبی کے لئے سینیٹ میں بلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب تک وائٹ ہاوس کی جانب سے افغانستان سے اچانک امریکی انخلاء کے بارے میں سینیٹ کے اراکین کو تفصیلات پیش نہ کی گئی ہیں۔

سینیٹ میں داخلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ مارک گرین نے افغانستان سے امریکی انخلاء کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

گذشتہ ہفتے ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر رے کانگریس کے اجلاس میں شریک ہوکر کہا تھا ک مشرق وسطی میں جنگ جاری رہنے سے امریکی شہریوں پر حملوں کے خطرات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے سابق صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ امریکہ کو افغانستان کو ہر حال میں نکلنا تھا لیکن اس کے لئے جو طریقہ اختیار کیا گیا تھا وہ شرمناک تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اعتراف کرنا ہوگا کہ افغانستان سے شرمناک طریقے سے نکل گئے اسی وجہ سے پوٹن کی گستاخی اور جاہ طلبی میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں ہماری موجودگی لازمی نہیں تھی لیکن اس کے لئے عزت مندانہ طریقہ اپنانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا میری حکومت ختم ہوتے ہی انہوں نے انخلاء کیا اس کے لئے سابق فوجی سربراہ مارک میلی کو مواخذہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے سب سے پہلے فوجیوں کو نکالا حالانکہ ایک بچے سے پوچھے تو بھی یہی جواب دے گا کہ فوجیوں کو سب سے آخر میں نکالنا چاہئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *