یکم اپریل سے بڑے بدلاؤ: پیان کارڈ، بینک لین دین اور ریلوے ٹکٹ قواعد میں اہم تبدیلیاں نافذ

یکم اپریل سے نئے مالی سال 2026-27 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیان کارڈ درخواست سے لے کر ریلوے ٹکٹ منسوخی تک مختلف شعبوں میں اہم تبدیلیاں نافذ ہونے والی ہیں۔ آئیے ان تبدیلیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 

نیا انکم ٹیکس قانون

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی جگہ نیا قانون یکم اپریل سے نافذ کیا جائے گا، جس سے ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

 

پیان کارڈ کے قواعد میں تبدیلی

اب تک پیان کارڈ حاصل کرنے کے لئے صرف آدھار کافی تھا، لیکن اب ووٹر آئی ڈی، پاسپورٹ یا برتھ سرٹیفکیٹ جیسے اضافی دستاویزات بھی جمع کرنا لازمی ہوگا۔

 

10 لاکھ روپے سے زائد لین دین پر شرط

ایک مالی سال کے دوران بینک کھاتے میں 10 لاکھ روپے یا اس سے زائد رقم ایک ساتھ یا قسطوں میں جمع یا نکالنے کی صورت میں پیان کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

 

ریلوے ٹکٹ منسوخی کے قواعد

ریلوے ٹکٹ کینسلیشن کے اصولوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اگر سفر سے 8 گھنٹے کے اندر ٹکٹ منسوخ کیا جائے تو کوئی ریفنڈ نہیں ملے گا، جبکہ پہلے یہ مدت 4 گھنٹے تھی۔

 

ہاؤس رینٹ الاؤنس (HRA) میں توسیع

مرکزی حکومت نے 50 فیصد ٹیکس چھوٹ کے اہل شہروں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کر دی ہے۔ پہلے یہ سہولت صرف دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چنئی تک محدود تھی، اب حیدرآباد، پونے، احمدآباد اور بنگلورو بھی اس میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

 

ایل پی جی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی

یکم اپریل سے ایل پی جی اور ہوائی ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر نظرثانی کئے جانے کا امکان ہے۔

اپریل 2026 سے نیا اے ٹی ایم نظام

ایچ ڈی ایف سی بینک

یو پی آئی کے ذریعے کیش نکالنے پر مفت حد ختم ہونے کے بعد ہر ٹرانزیکشن پر 23 روپے کے ساتھ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

پنجاب نیشنل بینک 

گولڈ اور پلاٹینم کارڈ ہولڈرز کیلئے روزانہ کیش نکالنے کی حد 1 لاکھ روپے سے گھٹا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

سگنیچر کارڈ ہولڈرز کیلئے یہ حد 1.5 لاکھ روپے سے کم کر کے 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

بندھن بینک

میٹرو شہروں میں دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے مفت ٹرانزیکشن کی حد صرف 3 بار تک محدود کر دی گئی ہے۔

اپنے اے ٹی ایم سے بھی ماہانہ زیادہ سے زیادہ 5 بار ہی مفت رقم نکالی جا سکے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *