جے رام رمیش نے کیا کیشوانند بھارتی مقدمہ کی کتاب کا ذکر، بنیادی ڈھانچے کے نظریہ کی تشکیل کی غیر معمولی تفصیلات

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیشوانند بھارتی مقدمہ سے متعلق ایک اہم کتاب اور اس میں شامل ایک تاریخی خط کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے راجیہ سبھا میں اپنی واحد تقریر کے دوران اسی کتاب کا حوالہ دیا تھا۔

جے رام رمیش کے مطابق سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی آج راجیہ سبھا کے نامزد رکن کی حیثیت سے اپنی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سات اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں کی گئی اپنی واحد تقریر میں رنجن گوگوئی نے ٹی آر اندھیاروجینا کی کتاب ’کیشوانند بھارتی مقدمہ‘ کا خاص طور پر ذکر کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *