[]
مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکے،فلسطینی بہن بھائیوں ہم کچھ نہیں کرسکے، کہنے کو مسلمان بہت ہیں لیکن راکھ کا ڈھیر ہیں، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بستیاں قبرستان بن رہی ہیں اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بچے اور بوڑھے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں، میری فلسطینی بیٹیوں اور ماؤں، ہم تم سے بھی زیادہ مجبور ہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم تم پر ظلم ڈھانے والی طاقتوں کا نام بھی نہیں لے سکتے، ہمیں معاف کردیں آج نیل سے کاشغر تک دو ارب مسلمان نہیں راکھ کا ڈھیر ہیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے اتنی التجا ہے کہ روز محشر ہماری شکایت نہ کرنا، اگر شکایت کی بھی تو نبی کریم ﷺ سے چھپ کر کرنا ہم کس طرح انکا سامنا کریں گے۔