غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 92.20 پر کھلا اور ٹریڈنگ کے دوران 92.35 کی سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ بند کے مقابلہ 56 پیسے کی بھاری گراوٹ کے ساتھ 92.05 فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ اس سے پہلے پیر کو روپیہ 41 پیسے گر کر 91.49 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ ہولی کے موقع پر منگل کو بند رہی۔
روپیہ میں ریکارڈ گراوٹ، امریکی ڈالر کے مقابلے 56 پیسے ٹوٹ کر 92.05 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
