
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے ایران پر جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔
مظاہرین نے “نو وار” کا نعرہ لگایا اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے ٹیکس کی رقم کو دیگر ممالک کی جنگوں پر خرچ کرنے کی بجائے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران دیے گئے دعووں کے برعکس، ایران کے ساتھ جنگ شروع کی گئی ہے۔
مظاہرین کے اجتماعی بیان میں کہا گیا کہ اس جنگ میں امریکی فوجی آئل کمپنیوں اور اسلحہ ساز کارخانوں کے منافع کے لیے قربانی بن رہے ہیں۔
