کانگریس لیڈر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ’این سی اے پی‘ (قومی پروگرام برائے صاف ہوا) کے تحت کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود آلودگی میں نمایاں کمی کیوں نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو جواب دینا چاہیے کہ اب تک کیے گئے اقدامات کے نتائج کہاں ہیں۔ ماکن کے مطابق اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں دہلی کی فضائی کیفیت مزید خراب ہو سکتی ہے۔
’ہولی کے بعد دہلی میں پھر بڑھ گئی آلودگی، پی ایم 2.5 کی سطح میں 150 فیصد اضافہ‘، اجئے ماکن کا اظہارِ تشویش
