
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وال اسٹریٹ جرنل نے اعتراف کیا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی طرف سے ایران کے خلاف کی گئی جارحیت کے صرف پہلے چار دنوں کی قیمت 11 ارب ڈالر ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے عہدیدار کانگریس سے مالی معاونت کی درخواستوں پر غور کر رہے ہیں تاکہ دفاعی سسٹمز کے لئے میزائلوں کی خریداری کی جاسکے۔
آگاہ ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اگلے سالوں میں امریکی میزائل کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔
