راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ کھیلی ہولی، نفرت کے خلاف محبت اور امید کا پیغام

نئی دہلی: رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محبت، امید اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ساتھ چار تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ ہولی کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ رنگوں اور محبت کے تہوار ہولی کی سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے رنگ سب کی زندگیوں کو نئی امیدوں، نئے جوش اور بے شمار خوشیوں سے بھر دیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کانگریس کے کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ رنگ کھیلتے اور خوشی کے ماحول میں ہولی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *