راجیہ سبھا کے لیے ٹی ایم سی نے بنگال کے سابق ڈی جی پی راجیو کمار سمیت 4 امیدواروں کا کیا اعلان

ٹی ایم سی امیدواروں کی فہرست میں چوتھا نام مینکا گروسوامی کا ہے۔ وہ سپریم کورٹ کی انتہائی قابل اور معروف وکیل ہیں اور بی جے پی کے سابق حکمت عملی ساز موہن گروسوامی کی بیٹی ہیں۔ موہن گروسوامی ایک زمانے میں سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کے خصوصی مشیر تھے۔ غور طلب ہے کہ 16 مارچ کو 10 ریاستوں کی 37 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، جن میں مغربی بنگال کی 5 سیٹیں بھی شامل ہیں۔ ممبران اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر ٹی ایم سی کے کھاتے میں 4 اور بی جے پی کو ایک سیٹ ملنا تقریباً طے مانا جارہا ہے۔ اس دوران 2021 میں سی پی آئی-ایم کے پاس ایک سیٹ تھی، لیکن تعداد کے حساب اس کے ہاتھ سے یہ سیٹ جاتی نظر آرہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *