ہریدوار میں مسلم شخص سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل، پولیس نے جانچ شروع کی

کنکھل تھانے کے انچارج انسپکٹر دیویندر راوت نے بتایا کہ پولیس کو شکایت موصول ہو چکی ہے اور وائرل ویڈیو کی صداقت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی سطح پر ویڈیو اور واقعے کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حقائق کی تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شخص کو مذہب کی بنیاد پر ہراساں کرنے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فی الحال تفتیش جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مکمل جانچ کے بعد ہی معاملے کی اصل صورت حال سامنے آئے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *