[]
یروشلم: مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چلائے جا رہے ایک بڑے فوجی آپریشن میں فائرنگ میں چار فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
یہ اطلاع پیر کے روز فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے دی۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چار نوجوان گولی لگنے سے ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی فلسطینی اور سیکورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ جھڑپوں میں پناہ گزین کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ ہوئی اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اسلامی جہاد کی شاخ جینین بریگیڈ کا بانی 27 سالہ ویام ایاد ہنون بھی شامل ہے۔