پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز، 3 گھنٹے ہاسٹل میں تلاشی کے دوران سی بی آئی کو ملے اہم ثبوت

اس کے بعد پولیس پر کئی طرح کے الزامات لگائے جانے لگے۔ حالانکہ پولیس نے اس معاملے میں ہاسٹل کے مالک کو گرفتار کیا تھا لیکن گرلز ہاسٹل چلانے والے کو بغیر پوچھ گچھ کے ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے طالبہ کو نابالغ قرار دیتے ہوئے پوکسو ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔ ایس آئی ٹی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیٹ کی طالبہ کے زیر جامہ اسپرم پایا گیا تھا۔ اس کے ملان کے لیے کئی لوگوں کے ڈی این اے نمونے لئے گئے۔ اس میں خاندان کے کچھ افراد اور رشتہ داربھی شامل تھے۔ اس کارروائی پراہل خانہ نے کچھ سوال بھی کھڑے کئے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے پوری تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *