چہاہارمحال و بختیاری میں برف باری کا لطف، شہریوں کی اسکی ریزورٹ میں تفریح

ایران کے جنوب مغربی صوبے چہارمحال و بختیاری میں شہریوں نے حالیہ برف باری کے بعد بردے اسکی ریزورٹ کا رخ کر لیا، جہاں لوگوں نے برف میں کھیلنے اور مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا۔

مقامی افراد اور سیاح بڑی تعداد میں ریزورٹ پہنچے اور بھاری گاڑیوں کے ٹیوبوں کے ذریعے پہاڑی ڈھلوانوں سے پھسلنے کا منفرد اور دلچسپ تجربہ کیا۔ برف سے ڈھکی پہاڑیوں پر بچوں اور نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ خاندانوں نے سرد موسم میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وقت گزارا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *