مولانا طارق جمیل کے فرزند کی موت کے معاملہ میں نیا انکشاف

[]

نئی دہلی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کےفرزند کی موت کے معاملہ میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے خودکشی کرلی ہے۔ پاکستانی میڈیا اداروں جیو نیوز اور ڈیلی جنگ کے مطابق عاصم نے خودکشی کی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا ہے۔ آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے

 

اور کئی سال سے ادویات کا استعمال کررہے تھے۔ انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی مارلی پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا اوراپنے سینہ پرپستول رکھ لی جبکہ عمران نے انھیں ایسا کرنے سے منع کیا۔

 

پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں 

پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند مولانا عاصم جمیل کی گولی لگنے سے موت

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *