[]
حیدرآباد: حالیہ دنوں کالیشورم پراجکٹ کو ہوئے نقصان کے لئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ماؤسٹ تنظیم کی جانب سے ایک مکتوب جاری کیا گیا۔
مکتوب میں کہا گیا کہ پراجیکٹ کو ہوئے نقصان کیلئے پوری طرح چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ذمہ دار ہیں۔یہ مکتوب ماؤسٹوں کے جئے ایم ڈبلیو سی ڈیویژن کمیٹی کے سکریٹری وینکٹیش کے نام سے جاری کیا گیا۔
مکتوب میں تحریر کیا گیا کہ میڈی گڈا لکشمی بیاریج کے بین ریاستی بریج کے پلرس کا 30فٹ تک دھنس جانا غیر معیاری تعمیرات کا نتیجہ ہے۔
کروڑہا روپے خرچ کرتے ہوئے میدی گڈا بیاریج، کی تعمیر کے صرف تین سال ہی مکمل کی گئی۔2مئی 2016 میں تعمیراتی کام شروع کئے گئے تھے اور 21 جون 2019 کو پراجیکٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا تھا۔
مکتوب میں مزید کہا گیا کہ یہ بیاریج جلد ہی ٹوٹ جائے گا جس کے ذمہ دار کے سی آر اور ان کے افراد خاندان ہوں گے۔حکومت پر کمیشن حاصل کرتے ہوئے ناقص تعمیرات کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔