کوٹ دوار تنازعہ: بجرنگ دل کی شکایت پر ’محمد دیپک‘ کے خلاف ایف آئی آر درج

پولیس کے مطابق، واقعے کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور دونوں فریقوں کے بیانات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقصد کسی ایک فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ صورتحال کو قابو میں رکھنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس واقعے کے بعد دیپک کی کھل کر تعریف کی تھی۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دیپک نفرت کے ماحول میں آئین اور انسانیت کے ساتھ کھڑے نظر آئے اور وہ سیکولر اقدار کی علامت ہیں۔ ان کے مطابق ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے اصولی موقف اختیار کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *