
نظام آباد: ریاست تلنگانہ نظام آباد شہر کے مضافات میں گانجہ گینگ نے ہلچل مچادی۔ جمعہ کی رات آدھی رات کو ایکسائز عملہ کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گاڑی سے ٹکر مار دے دی۔
اس واقعہ میں ایکسائز کی خاتون کانسٹیبل سومییا شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کے لیے شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کے گردے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور دو گانجہ کے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے پاس سے 2 کلو خشک گانجہ برآمد کیا گیا۔ ملزمین ضلع نرمِل کے رہنے والے بتایے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
