انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تمام ممکنہ کڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ آپریشن سےے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ہوشیار پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ ملک نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہوشیار پور پولیس اور سی آئی جالندھر کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے آر ڈی ایکس پر مبنی آئی ای ڈی اور دو پستول برآمد کئے۔
یوم جمہوریہ سے عین قبل دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش، پنجاب میں 2.5 کلو آر ڈی ایکس کے ساتھ 4 دہشت گرد گرفتار
