خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے عازمین کیلئے نئے اصول جاری

[]

مکہ مکرمہ: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لیے رہنما اصول ترتیب دیئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین اور دیگر عبادت گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ طواف میں آسانی کے لیے تین اصولوں پر عمل کریں۔

خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے وقت اچانک نہ رکیں، ساتھیوں کی چہل قدمی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت طواف کے راستے پر چلیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق طواف کی نماز خانہ کعبہ میں کہیں بھی ادا کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ بھیڑ نہ ہو سکے، یہ سفارشات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب عمرہ سیزن جاری ہے۔

سعودی عرب حکام کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ سیزن کے دوران بیرون ملک سے آنے والے تقریباً 10 ملین مسلمان عمرہ ادا کریں گے۔ حالیہ ماہ کے دوران سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت آنے کے لیے بہت سی سہولیات کی نقاب کشائی کی ہے۔

مختلف قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو عمرہ کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مقیم تارکین وطن سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو وہ عمرہ کرنے کے اہل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین حجاج کو اب مرد سرپرستوں کے ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے، عمرہ ویزہ کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 کر دی گئی ہے اور حاملین کو تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *