حیدرآباد میں فلائی اوور سے کار نیچے گر پڑی

حیدرآباد ۔ چہارشنبہ کی علی الصبح شہر کے بیگم پیٹ فلائی اوور سے ایک کار الٹ کر نیچے‌سڑک پر گر پڑی۔

 

تیز رفتاری سے آنے والی کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں 108 ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی پولیس نے گاڑی اور حادثے کی شدت کا جائزہ لیا۔

 

کرین کی مدد سے گاڑی کو وہاں سے ہٹانے کے اقدامات کیے گئے۔ اس حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہو گئی جسے بعد میں پولیس نے بحال کر دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *