کانگریس نے مخالف کسان ہونے کا ثبوت دے دیا: کے ٹی آر

[]

حیدرآباد: حکمراں جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے کانگریس پر یہ کہہ کر شدید تنقید کی کہ اُس نے الیکشن کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاست میں رعیتو بندھو اسکیم پر عمل آوری کو روکدینے کی اپیل کی تھی۔

 اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے نمائندگی سے یہ بات پھر ثابت ہوگئی کہ کانگریس، مخالف کسان جماعت ہے، بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس،24 گھنٹے بلا تعطل برقی سربراہی اور گھروں کو پینے کے پانی کی سربراہی کو بھی روکدینے کامطالبہ کرسکتی ہے۔

کیونکہ اسے ان اسکیمات میں بھی چیف منسٹر کے سی آر کا ہاتھ دکھائی دے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس، کسانوں کی نمبر ایک دشمن جماعت ہے۔ الیکشن کمیشن سے اس کی نمائندگی سے یہ سچ ثابت ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رعیتو بندھو اسکیم کے تحت انوسٹمنٹ سپورٹ کو رکوانے کی کانگریس کی سازش کو کسان کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ عوام، کانگریس کو مسترد کردیں گے اور اسے مناسب سبق بھی سکھائیں گے۔  کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں کسانوں کو 24گھنٹے مسلسل برقی فراہمی، کانگریس کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔

 اس لئے کانگریس قائدین کو کسانوں کو برقی سربراہ کرنے میں 3 گھنٹوں کی کمی کا مطالبہ کرنا چاہئے رعیتو بندھو اسکیم کو روکدینے کی ہدایت دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کانگریس قائد ین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ یادداشت پر کے ٹی آر اپنے ردعمل کا اظہارکررہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *