رین بازار پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد۔
حیدرآباد۔13/جنوری(سفیرنیوز/صدائے حسینی)رین بازار پولیس کی جانب سے رین بازار پی ایس حدود میں مختلف مقامات بشمول مرتضیٰ چمن یا قوت پورہ میں سائبر کرائم سے متعلق ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سائبر کرائم سے آگاہی پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔پروگرام کے دوران پولیس عہدیداروں نے عوام کو آن لائن دھوکہ دہی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، او ٹی پی فراڈ، فشنگ، اور دیگر سائبر جرائم سے محفوظ رہنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشتبہ لنک پر کلک نہ کریں اور اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔انسپکٹر رین بازار پولیس اسٹیشن جناب سی ایچ نیتا جی نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی سائبر جرم کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں اور سائبر ہیلپ لائن کا استعمال کریںپروگرام کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور سائبر جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے اس موقع پر ڈی آئی رین بازار پولیس اسٹیشن جناب محمد نعیم الدین کے علاوہ رین بازار پولیس کے دیگر پولیس عہدیداران موجود تھے۔
