شمالی ہندوستان میں سرد لہر جاری، دہلی میں موسم کی سرد ترین رات درج، متعدد ریاستوں میں بارش کا الرٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں منگل کے روز شدید سردلہر کے ساتھ شدید کہرا چھایا رہے گا۔ پنجاب اور ہریانہ میں 13 جنوری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد 17 جنوری تک یلو الرٹ نافذ رہے گا۔ شمالی راجستھان اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں شدید کہرا رہے گا، جب کہ دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بہار میں کہیں کہیں کہراہونے کا امکان ہے۔ بھٹنڈہ میں پیر کو کم از کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس، گروگرام میں 0 ڈگری سیلسیس اور امرتسر میں 1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں سردی اور کہرے کی وجہ سے ٹھٹھرن مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *