
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب کو ایک خط ارسال کیا ہے، جو بغداد میں ایران کے سفیر محمد کاظم آلِ صادق کے ذریعے حوالہ کیا گیا۔
اس مکتوب میں ایران نے موجودہ اہم عالمی مسائل پر اپنا مؤقف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے بارے میں اپنے تحفظات اور نقطۂ نظر سے عراق کو آگاہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خط میں علاقائی حالات اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کی، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
