امریکا وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں، وینزویلا کی بحالی چاہتا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جنگ میں نہیں ہیں۔ ہم ان لوگوں کے خلاف جنگ میں ہیں جو منشیات فروخت کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے خلاف جنگ میں ہیں جو اپنی جیلیں خالی کر کے قیدیوں کو ہمارے ملک بھیجتے ہیں، اپنے منشیات کے عادی افراد کو ہمارے ہاں دھکیلتے ہیں اور ذہنی مریضوں کو ہمارے ملک میں بھیجتے ہیں۔

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق وینزویلا میں آئندہ 30 روز کے دوران نئے انتخابات نہیں ہوں گے۔

وینزویلا میں انتخابات کے امکان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، ہمیں پہلے ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ آپ انتخابات نہیں کرا سکتے۔ لوگوں کے لیے ووٹ ڈالنا ممکن ہی نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے امور سے نمٹنے کے لیے امریکی حکام کی ایک ٹیم کے نام بھی بتائے، جن میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور نائب صدر جے ڈی وینس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے پاس مختلف قسم کی مہارت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *