مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکام نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے اشارے ملے ہیں، لیکن نتیجہ خیز بات چیت کے لیے ضروری شرائط پوری کرنا لازمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے بین الاقوامی اور قانونی امور، کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
غریب آبادی نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جو بات چیت کی آمادگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ فوری طور پر ملاقات کا انتظام کیا جاسکتا ہے، لیکن اگر ہم نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں تو ضروری شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے۔
علاقائی کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حالیہ 12 روزہ جنگ نے اسرائیل کی شکست ناپذیری کے تصور کو توڑ دیا اور ایران کی سفارتی پوزیشن کو مضبوط کیا۔
