
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علاالدین بروجردی نے کہا کہ ” ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو دہرانا چاہتے ہیں تو پھر ہمارا ردعمل بھی سنگين اور سخت ہوگا اور خطے میں امریکی مفادات ہمارے انتقام کے نشانہ پر آجائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ہمارا ناقابل تردید حق ہے اور ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کس ملک کے مد مقابل کھڑے ہیں لہذا وہ ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کریں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار اور حیثیت کے مطابق نہ ہو۔
