
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی، روزمرہ اخراجاتِ زندگی، بے روزگاری اور کرنسی کی قدر میں عدم استحکام کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق، ان میں سے بیشتر احتجاجی اجتماعات میں معاشی نعرے لگائے گئے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم زیادہ تر مظاہرے پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔
البتہ بعض احتجاجی اجتماعات جو سرکاری اداروں کے سامنے منعقد ہوئے، وہاں جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی انتظامیہ کے حکام کی کوششوں سے قابو میں کر لیا گیا۔
دوسری جانب گذشتہ روز تہران میں صدر پزشکیان نے تاجروں کے ساتھ ملاقات میں ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کا عزم ظاہر کیا۔
امریکہ اور یورپی ممالک کی غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ایران کو کئی سالوں سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
