اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے دیگر سوسائٹیوں اور دفاتر میں ایسا نظام کیوں نافذ نہیں کیا۔ وہیں بہت سے صارفین نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظات بھی ضروری ہیں۔ کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا اتنا بڑا سسٹم ہرجگہ نصب کرنا ممکن ہے اور اس پر کتنی لاگت آئے گی۔ مجموعی طور پر گروگرام کی اس سوسائٹی کی کوشش نے یہ ثابت کیا ہے کہ مقامی سطح پر بھی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اختراعی اور تخلیقی طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔
آلودگی سے نمٹنے کے لیے گروگرام کی سوسائٹی نے خود ہی بنالی ’بارش‘، وائرل ویڈیو پر ملا جُلا ردعمل
