امریکہ خطے کو ایٹمی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے؛ شمالی کوریا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں صراحت کی گئی ہے کہ امریکہ کی حالیہ نقل و حرکت خطے میں ایٹمی عدم استحکام میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے بحری اڈے بوسان میں امریکی ایٹمی آبدوز کا داخلہ ایک ایسی اشتعال انگیزی ہے جو تناؤ کی سطح کو مزید بلند کر دے گی۔

پیونگ یانگ نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان حالیہ فوجی تعاون پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیول کو ایٹمی آبدوزیں تیار کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے ملنے والا گرین سگنل براہِ راست جزیرہ نما کوریا کی سلامتی پر اثر انداز ہو رہا ہے اور یہ استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکی فوجی اقدامات اور شمالی کوریا کی سرحدوں کے قریب ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی سے پیونگ یانگ کے دفاعی موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *