[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے ملائیشیا کے ہم منصب عبدالقادر زامبری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت بھی شامل ہے۔
گفتگو کے دوران وانگ یی نے تاکید کی کہ جنگ کے فریقین اختلافات کو بھلاکر صلح اور جنگ بندی کے لئے آمادہ ہوجائیں۔
چینی وزیرخارجہ نے اس موقع پر چین کی طرف سے فلسطین کے بارے میں اسلامی اور عرب ممالک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سویلین کو کسی بھی قسم کی گزند پہنچانے کا مخالف ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیجنگ نے ہمیشہ صلح اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
ملائشیا کے وزیرخارجہ نے اس موقع پر چین کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر ہمیشہ صلح کے لئے کردار ادا کیا ہے۔