مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کی ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز منگل کے روز بسان میں واقع بحری آپریشنز بیس پر پہنچ گئی ہے۔
لاس اینجلس کلاس کی حملہ آور آبدوز، یو ایس ایس گرین ول، سپلائیز کی دوبارہ فراہمی اور اپنے عملے کو آرام فراہم کرنے کے لیے بندرگاہ میں داخل ہوئی ہے۔
جون میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر لی جے میونگ کے دورِ حکومت میں کسی ایٹمی آبدوز کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل فروری میں ایک امریکی ایٹمی آبدوز یو ایس ایس الیکسنڈر نے اسی بحری اڈے کا دورہ کیا تھا۔
یو ایس ایس گرین ول اس سے پہلے بھی تین مرتبہ جنوبی کوریا کا دورہ کر چکی ہے، جبکہ اس کا آخری دورہ 2016 میں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا ہمیشہ سے جنوبی کوریا کی بندرگاہوں پر امریکی ایٹمی آبدوزوں کی آمد اور موجودگی پر سخت تنقید کرتا رہا ہے۔
