بی جے پی پیسوں کے دَم پر مسلمانوں کو تقسیم کر رہی، ملک سے اس کا خاتمہ کر کے ہی دَم لوں گی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ 58 لاکھ ووٹرس کا نام ہٹانے کے بعد بھی وہ 1.5 کروڑ نام حذف کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہر 2 دن میں نئی ہدایتیں دے رہا ہے۔ یہ سب 2026 میں بی جے پی کو فتحیاب کرنے کے لیے ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر آج ایک سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے دَم پر بنگال میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ’’میں بی جے پی کو ملک سے ختم کر کے ہی دم لوں گی۔ اگر میں بنگال جیتتی ہوں، تو میں ان سے دہلی چھین لوں گی۔‘‘

دراصل مغربی بنگال میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہے، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ اِن دنوں ایس آئی آر معاملہ پر بنگال میں زبردست ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ ممتا بنرجی لگاتار بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر حملہ کر رہی ہیں۔ ممتا کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے کئی لوگوں سے ووٹ دینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *