زیر نگرانی صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا صاحب قبلہ ایک اجلاس شریعت کدہ میں منعقد ہوا جس میں شہر کے ممتاز علماء نے شرکت کی اس اجلاس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی مثلاً ،نکاح ، طلاق، خلع، وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوئے اور انشاء اللہ بہت جلد طلاق و خلع کی بڑھتی شرح پر سد باب کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر غور و خوص کیا گیا جس پر مختلف علماء نے اپنی آراء و تجاویز پیش کئے اور صدر محترم کے اس اقدام پر علماء نے قدر دانی و ستائش کا اظہارِ کیا
طلاق و خلع کی بڑھتی شرح پرعلماء کوتشویش
