انہوں نے کہا کہ تنظیم صرف اور صرف ہندو سماج کی بہبود، سلامتی اور اتحاد کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “آر ایس ایس کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس کا نام جانتے ہیں لیکن اس کے کام کو نہیں سمجھتے ہيں۔ آر ایس ایس دشمنی یا تصادم کی ذہنیت کے ساتھ کام نہیں کرتی ہے۔” آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کا بنیادی مقصد “شریف” یا اخلاق مند اور نیک لوگ پیدا کرنا ہے جو خدمت، اقدار اور قومی فخر سے متاثر ہوں اور جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سے دیکھنا غلط ہے: موہن بھاگوت
