افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرادیا

[]

چینائی: نوجوان اسپنر نور احمد کی شاندار بولنگ کے بعد ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیاٹنگ کی مدد سے افغانستان نے ورلڈکپ کے ایک میاچ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرادیا۔ افغانستان کو جیت کیلئے 283 رن کی ضرورت تھی جو اس نے 2 وکٹ کھوکر بنالئے۔

اوپنرس رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے نصف سنچریوں کے ذریعہ ٹیم کو شاندار شروعات دلائی۔ گرباز 65 جبکہ ابراہیم 87 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہیدی 48 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ حشمت اللہ اور شاہیدی نے تیسری وکٹ کیلئے 96 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔

پاکستان کیلئے شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریوں کی مدد سے 282 رن بنائے۔

بابراعظم نے 92 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 جبکہ عبداللہ شفیق نے 75 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق 17‘ محمد رضوان 8 اور سعود شکیل 25 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ایک موقع پر 206 رنوں پر اپنے 5 وکٹ گنوادیئے تھے تاہم شاداب خان اور افتخار احمد نے چھٹی وکٹ کیلئے 73 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچایا۔

شاداب خان ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 40 جبکہ افتخار احمد 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 3 جبکہ نوین الحق نے 2 وکٹ حاصل کئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *