[]
لکھنو _ 22 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کے پرنسپل کو اسکول کے احاطے میں طلباء کے ایک گروپ کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر معطل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا اور سوشل میڈیا پر نماز کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پرنسپل کو ہفتہ کو معطل کر دیا گیا
ایک ضلعی سطح کے تعلیمی افسر نے کہا کہ اسکول کے احاطے میں نماز پڑھنا محکمانہ ہدایات کے خلاف ہے
یہ کارروائی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کی گئی جب مبینہ طور پر اسکول کے میں طلبہ کے ایک گروپ کو نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
لکھنؤ بنیادی شکشا ادھیکاری ارون کمار نے کہا کہ ’’کچھ بچوں نے جمعہ کے روز پرائمری اسکول نیپئر روڈ، بیسک شکشا نگر ایریا-4، لکھنؤ میں نماز پڑھی جو کہ محکمہ تعلیم کی ہدایات کے خلاف ہے۔ اسکول کے دیگر اساتذہ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے
سٹی ایریا زون-4 لکھنؤ کے بلاک ایجوکیشن آفیسر دنیش کٹیار کے ذریعہ کی گئی اس معاملے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کچھ بچوں نے اسکول کے احاطے میں نماز پڑھی تھی۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکول کی پرنسپل بیگم میراں یادو کو اتر پردیش گورنمنٹ سرونٹ (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز 1999 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا
بی ایس اے نے کہا کہ اس کے علاوہ، اسکول کے دیگر اساتذہ – تہزیب فاطمہ اور ممتا مشرا – کو بھی ایک الگ سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے
Hindu girl students were made to offer namaz in a government school in Lucknow, video went viral School in-charge Begum Meera Yadav was accused of ordering namaz. Hindu organizations created ruckus after this incident. The school is in Napier Road Colony, Thakurganj. pic.twitter.com/Vdn0CHTTve
— 🐎Ashwamedha🐎 (@_Ashwamedha) October 22, 2023
Namaz being offered in government primary schoo, Napier road colony-1, behind nagar nigam zone 6 office, Lucknow-226003@brajeshpathakup @CMOfficeUP @AdminLKO @myogioffice @Lko_VivekSharma @SureshChavhanke @ManojSh28986262 @drdineshbjp @basicshiksha_up @shuklasandeep74 pic.twitter.com/vGOQtQ6T3C
— Rupesh Agarwal (@ag_rupesh) October 20, 2023