[]
ہردوئی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما محمد اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو اتوار کی صبح رامپور ضلع جیل سے لاکر ہردوئی ضلع جیل میں شفٹ کردیا گیا۔
ایس پی لیڈر اعظم خان کو سیتا پور جیل بھیجا گیا ہے تو وہیں ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو ہردوئی ضلع جیل لایا گیا ہے جبکہ ان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو رامپور ضلع جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔
دراصل 18اکتوبر 2023 کو عبداللہ اعظم خان کے ڈبل پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے عبداللہ اعظم کو عدالت نے سات۔ سات سال کی سزا اور 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا تھا جس کے بعد پولیس کی سخت سیکورٹی میں انہیں رامپور ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن عبداللہ اعظم کو رامپور ضلع جیل سے باہر نکال کر ہردوئی شفٹ کیا گیا ہے۔
رامپور صدر کے پولیس سرکلا فسر سنگم کمار کی قیادت میں آج صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر پولیس گاڑی کی ساتھ ساتھ درجنوں پولیس اہلکار کی سیکورٹی میں پولیس کی تین گاڑیوں میں عبداللہ کو ہردوئی ضلع جیل لایا گیا۔
ایک سوٹ کیس اور کچھ سامان کے ساتھ پہنچے عبداللہ کو ضلع جیل ہردوئی لائے جانے پر فورا ہی ضلع جیل کے اندر بھیج دیا گیا جبکہ ان کو لے کر آئے سی او سنگم کمار نے کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔