نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی

[]




دُبئی: سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپسی سے ایک دن قبل چنندہ لوگوں کے گروپ سے ملنے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر فوری گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جیو نیوز نے جمعہ کے دن اطلاع دی کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ جمعرات کی رات دیر گئے دُبئی پہنچے۔ توقع ہے کہ وہ کل چارٹرڈ پرواز سے پاکستان لوٹ جائیں گے۔ اس طرح لندن میں ان کی 4 سالہ ازخود جلاوطنی ختم ہوجائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے دن سابق وزیراعظم کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ کرپشن کیسس میں 24 اکتوبر تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کردیا۔ انسداد ِ رشوت ستانی عدالت نے بھی توشہ خانہ گاڑی کیس میں ان کا وارنٹ ِ گرفتاری معطل کردیا۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ 73 سالہ نواز شریف کی دُبئی آمد میں چند گھنٹوں کی تاخیر ہوئی کیونکہ انہیں سعودی عرب میں ایک اہم میٹنگ کے لئے رکنا پڑا تھا۔

دُبئی آمد پر ایرپورٹ پر انہیں خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ دُبئی میں چنندہ گروپ سے ملاقات کے بعد وہ ہفتہ کی صبح پاکستان کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

ان کا خصوصی طیارہ پہلے اسلام آباد میں اور بعد میں لاہور میں لینڈنگ کرے گا۔ ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جنوری 2024 کے آخری ہفتہ میں متوقع عام انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم چلائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *